ایم کیوایم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے کنور نوید

قانون کی پاسداری کے ذریعے ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے

رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل لیگل ایڈ کمیٹی اور متحدہ لائرز فورم کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں، توصیف خانزادہ اور گلفراز خٹک بھی موجود ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

متحد ہ قومی موومنٹ لائر ز فورم اور لیگل ایڈ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہوا۔


جس میں رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے وکلا سے گفتگو کی، اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان گلفراز خان خٹک ، توصیف خانزادہ ، ایم کیو ایم لائرز فورم ، لیگل ایڈ کمیٹی کے انچارج و اراکین ، وکلا نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ وکلا برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلیے آواز بلندکی ہے۔

انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے قانون کی پاسداری کے ذریعے ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے، انھوںنے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد کا مقصد ملک کے مظلوم و محکوم عوام کو انصاف دلاناہے جو کئی برسوں سے اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔
Load Next Story