فیصل آباد میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 4 مزدور جاں بحق 4 زخمی

بوائلر کا دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے فیکٹری کی چھت گر گئی


ویب ڈیسک January 17, 2015
ڈاکٹروں کے مطابق چاروں کی حالت تشویشناک ہے تاہم انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

QUETTA: اکبر آباد موڑ کے قریب واقع ڈائنگ فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 4 مزدور جاں بحق جب کہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں اکبر آباد موڑ کے قریب واقع ڈائنگ فیکٹری کا بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ فیکٹری کی چھت گر گئی جس کے نیچے 8 مزدور دب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے جب ملبہ ہٹایا تو 4 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو چکے تھے جب کہ 4 کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق چاروں کی حالت تشویشناک ہے تاہم انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری کا بوائلر کافی پرانا تھا اور پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے پھٹ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔