آئندہ ہفتے ملک میں بارشوں اور برف باری کاامکان

پیر کو بلوچستان میں داخل ہوں گی اور ایک روز بعد یہ سسٹم بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک January 17, 2015
مری ، گلیات ، پاراچنار، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بدھ سے جمعہ کے دوران برفباری کا امکان ہے فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے بارش اور برفباری کا سبب بننے والی ہوائیں پیر کو بلوچستان میں داخل ہوں گی اور ایک روز بعد یہ سسٹم بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا۔ منگل سے جمعہ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ ،لاہور،پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ، ڈی آئی خان، بنوں، لکی مروت ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مری ، گلیات ، پاراچنار، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بدھ سے جمعہ کے دوران برفباری کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔