جنید خان کی انجری سے وقار یونس پریشان

فاسٹ بولر جنید خان کی انجری سے ٹیم کی تیاری متاثرہوئی ہے، وقار یونس


ویب ڈیسک January 17, 2015
پاکستان ایونٹ کے لئے فیوریٹ نہیں لیکن قوم کواپنی کارکردگی سے مایوس بھی نہیں کرے گی، وقاریونس فوٹو: آن لائن/فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ جنید خان کی انجری سے ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کی تیاری متاثر ہوئی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم متحد ہوکر کھیلے تو آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں قوم کو اچھے نتائج ملیں گے، 2011 میں پاکستان نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی تھی۔ اسی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان ایونٹ کے لئے فیوریٹ نہیں لیکن قوم کواپنی کارکردگی سے مایوس بھی نہیں کرے گی۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر جنید خان کی انجری سے ٹیم کی تیاری متاثرہوئی ہے لیکن ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں بین الاقوامی اور پریکٹس میچ قومی ٹیم کی تیاری میں اہم کردار ادا کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔