پاکستان کی بقا کےلئے دہشت گردوں کے خلاف جنگ ہر صورت جیتنی ہے شہباز شریف

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی،عسکری و دینی قیادت اور پوری قوم متحد ہے، وزیر اعلی پنجاب


ویب ڈیسک January 17, 2015
دہشت گردوں کو بہائے گئے ہر خون کے قطرے کا حساب دینا ہوگا، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے۔ پاکستان کے استحکام اور بقا کے لئے ہمیں ہر صورت یہ جنگ جیتنی ہے۔

لاہور میں صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ہزاروں پاکستانیوں کی طرح معصوم بچوں کا خون بہایا۔ دہشت گردوں کو بہائے گئے ہر خون کے قطرے کاحساب دینا ہوگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی،عسکری،دینی قیادت اور پوری قوم متحد ہے، ملک کی ترقی اور خوش حالی کا سفر امن کے بغیر طے نہیں کیاجاسکتا۔ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے۔ پاکستان کے استحکام اور بقا کے لئے ہمیں ہر صورت یہ جنگ جیتنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔