قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ حکو مت نے اپنا رویہ بہتر نہ کیا تو پیپلز پارٹی اس کی مزید مدد نہیں کرے گی۔
سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کی غیر موجودگی میں کبھی کوئی آئینی ترمیم یا آرڈیننس نہیں لائی۔ حکو مت نے یقین دلایا تھا کہ گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد منظور نہیں کرائی جائے گا مگر حکومت نے ایوان سے اس بل کو منظور کروا کر پارلیمنٹ کی ساکھ متاثر کردی ہے۔ اگر حکو مت نے اپنا رویہ اور طریقہ کار بہتر نہ کیا تو ہم مزید اس کی مدد نہیں کریں گے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اور عمران خان کے درمیان مذکرات منطقی انجام تک پہنچیں۔ عمران خان اور حکو مت دونوں کو سوچنا چا ہیئے کہ ملک اس وقت کن حالا ت سے گزر رہا ہے اور عمران خان کو چاہیئے کہ وہ اب لڑا ئی اور ما ر دھا ڑ کو نظر انداز کریں