سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خون پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ڈاکٹر طاہرالقادری

ٹربیونل نے بھی شہبازشریف اور پنجاب حکومت کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا، سربراہ عوامی تحریک


ویب ڈیسک January 17, 2015
انصاف کی جنگ جاری رہے گی چپ چاپ بیٹھنے کی بجائے انصاف کے حصول کے لیے آخری حد تک جائیں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری، فوٹو:فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہےکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خون پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اور انصاف لینے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستانیوں کو انقلاب جھولی میں نہیں مل سکتا جبکہ میں اور عمران خان مل کر بھی اکیلے ملک میں انقلاب نہیں لاسکتے اس کے لیے جب تک قوم باہر نہ نکلے تب تک کامیابی نہیں مل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خون پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، انصاف کی جنگ جاری رہے گی، چپ چاپ بیٹھنے کی بجائے انصاف کے حصول کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے، ٹربیونل نے بھی شہبازشریف اور پنجاب حکومت کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا، شہبازشریف ٹربیونل کی رپورٹ پر مستعفی کیوں نہیں ہوتے ہم ٹربیونل رپورٹ شائع نہ کرنے پر دوبارہ ہائی کورٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قاتلوں کی بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں کیسے گواہی دیں ہم قاتلوں کی بجائے غیرجانبدار جے آئی ٹی چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں