لاؤڈاسپیکر کے استعمال پر مولانا عبدالعزیز سمیت 11 علما کے خلاف مقدمہ درج

مقدمات تھانہ آب پارہ اور آئی نائن میں اسپیکر ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں


ویب ڈیسک January 17, 2015
مقدمات تھانہ آب پارہ اور آئی نائن میں اسپیکر ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں، فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وفاقی دارالحکومت میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر مولانا عبدالعزیز سمیت 11 علما کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز سمیت 11 علما کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کے خطبات میں لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر مقدمات تھانہ آب پارہ اور آئی نائن میں اسپیکر ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں