عمران خان کا اپنے پروٹوکول سے متعلق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خط

آئندہ مجھے دورہ خیبر پختونخوا کے موقع پر سرکاری پروٹوکول نہ دیا جائے، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک January 17, 2015
وزراء میرے استقبال کے بجائے اپنے کام کریں، چیرمین تحریک انصاف کی خط میں ہدایت، فوٹو:فائل

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے آرمی پبلک اسکول کے دورے کے موقع پر اضافی پروٹوکول کے سبب شدید تنقید کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے آئندہ سرکاری پروٹوکول نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

چیر مین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مجھے خیبر پختونخوا میں سرکاری پروٹوکول نہ دیا جائے اور میرے دورہ خیبر پختونخواہ کے دوران وزراء اور ارکان اسمبلی کی گاڑیاں نہ ہوں جبکہ وزراء میرے استقبال کے بجائے اپنے کام کریں۔ عمران خان نے اپنے خط میں مزید کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے دورے کے موقع پر غیر ضروری وفد نے گھیر رکھا تھا لہٰذا وی آئی پی کلچرکو ختم کرنے کے لیےحکومت کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ پی ٹی آئی کا بنیادی فلسفہ وی آئی پی کلچر کے خلاف ہے اور ہمیں سادگی اپنانے کا عمل اپنے آپ سے شروع کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے دورے کے موقع پر عمران خان کو وی آئی پی پروٹوکول ملا تھا جس میں 21 گاڑیاں شامل تھیں اور اس کے باعث چیرمین پی ٹی آئی کو نہ صرف میڈیا بلکہ سیاسی اور عوامی حلقوں کی جانب سے بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں