ایف بی آر نے تمام انکم ٹیکس گوشواروں کے آڈٹ کا حکم دیدیا

تمام فیلڈ آفسز مذکورہ ٹیکس دہندگان کا ترجیحی بنیادوں پر ڈیسک آڈٹ کرکے 15 فروری 2015تک رپورٹ جمع کرائی جائے۔


Irshad Ansari January 18, 2015
تمام فیلڈ فارمشنز کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کا ڈیسک آڈٹ مکمل کرکے 15فروری تک ایف بی آر کے مجاز افسر کو بھجوائی جائے تاکہ ایف بی آر کا مجاز افسر انسپیکشن کرسکے۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام ریجنل ٹیکس آفسز اور لارج ٹیکس پیئر یونٹس کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ساڑھے 8 لاکھ کے لگ بھگ ٹیکس دہندگان کا ڈیسک آڈٹ کرنے کے احکام جاری کردیے۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام 18 ریجنل ٹیکس آفسز اور 3 لارج ٹیکس پیئر یونٹس کے چیف کمشنرز کو لیٹر لکھے ہیں جن میں انہیں کہا گیا ہے کہ ٹیکس ایئر 2014 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان سے رابطے کیے بغیر ان کے جمع کرائے جانے والے ٹیکس گوشواروں میں دی جانے والی معلومات کا ایف بی آر کے پاس موجود ڈیٹا بینک کے ساتھ کراس میچنگ کے ذریعے ڈیسک آڈٹ کیا جائے اور تمام فیلڈ آفسز سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ ٹیکس دہندگان کا ترجیحی بنیادوں پر ڈیسک آڈٹ کرکے 15 فروری 2015تک رپورٹ جمع کرائی جائے۔

دستاویز میں بتایا گیاکہ تمام فیلڈ فارمشنز کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کا ڈیسک آڈٹ مکمل کرکے 15فروری تک ایف بی آر کے مجاز افسر کو بھجوائی جائے تاکہ ایف بی آر کا مجاز افسر انسپیکشن کرسکے۔ ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کی جانب سے تمام ریجنل ٹیکس آفسز اور لارج ٹیکس پیئر یونٹس کے چیف کمشنرز سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹیکس ایئر2014 میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کے ریٹرن کا تجزیہ کرکے ڈیسک آڈٹ کے متعلق جو بھی پیشرفت ہو اس کے بارے میں ہفتہ وار بنیادوں پر پیشرفت رپورٹ مرتب کی جائے اور یہ رپورٹ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کو بھجوائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |