ملک میں گزشتہ ہفتے افراط زر کی شرح034 فیصد کم ہوگئی

35ہزارروپےسےزائد ماہانہ کمانےوالوں کےلیےہفتہ وار بنیادوں پرافراط زرکی شرح میں 0.30 فیصد کمی ہوئی،پاکستان بیورو شماریات


Business Desk January 18, 2015
35ہزارروپےسےزائد ماہانہ کمانےوالوں کےلیےہفتہ وار بنیادوں پرافراط زرکی شرح میں 0.30 فیصد کمی ہوئی،پاکستان بیورو شماریات فوٹو: فائل

KARACHI: ملک میں گزشتہ ہفتے افراط زر کی شرح میں 0.34 فیصد کمی ہوئی تاہم سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.33 فیصد بڑھ گئی۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 15 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر سب سے زیادہ ریلیف 8 ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والوں کو 0.39 فیصد ملا جبکہ 12ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والوں کے لیے افراط زر کی شرح میں 0.37 فیصد، 18ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی والوں کے لیے 0.36 فیصد، 35ہزار روپے کمانے والوں کے لیے 0.35 فیصد اور 35ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کے لیے ہفتہ وار بنیادوں پر افراط زر کی شرح میں 0.30 فیصد کمی ہوئی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 8اشیا بشمول لہسن، چائے کی پتی، کیلے، دال مونگ، دال چنا، دال ماش، دہی اور گائے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 17 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جن میں ٹماٹر، ایل پی جی، پیاز، انڈے، زندہ مرغی، ویجیٹیبل گھی (ٹن)، اری6 چاول، آلو،چینی، باسمتی ٹوٹا چاول، پکانے کاتیل (ٹن)، آٹا، ویجیٹیبل گھی (کھلا/تھیلی)، سرخ مرچ پسی ہوئی (کھلی)، دال مسور، گڑ اور گندم شامل ہیں، اس کے علاوہ تازہ دودھ، بریڈ، نمک، جلانے کی لکڑی سمیت 28 اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں