این اے 124 کے بیلٹ بکسوں سے شیر نہیں ہاتھ پاؤں بندھی بلیاں نکلیں اعتزاز احسن

کوئی شک نہیں کہ تھر میں سندھ حکومت عوام کو سہولتوں کی فراہمی اوربچوں کی اموات روکنےمیں ناکام ہوئی، رہنما پیپلز پارٹی


INP January 18, 2015
پیپلزپارٹی نے ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کی بادل نخواستہ حمایت کی، اعتزاز احسن۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتراز احسن نے کہا ہے کہ ججوں کے دہشت گردوں کے خلاف مقدمات سننے سے انکار سے فوجی عدالتوں کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔

آج اگر عدالتیں دہشت گردی کے مقدمات کے ڈیڑھ ماہ کے اندر فیصلے کرنے کا یقین دلا دیں تو وزیراعظم سے جا کر خود فوجی عدالتوں کو مقدمات نہ بھجوانے کے لیے کہوں گا، وہ ہفتے کو پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ذکی چوہدری کی رہائش گاہ پر ان کے والد کی وفات پراظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور سراج الحق کو اے پی سی میں 21 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر کے اپنے تحفظات کا اظہار نہیں کرنا چاہیے تھا، عمران خان کے فوری دھرنا ختم کرنے سے حکومت پر دبائوختم ہوا۔

لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 میں دھاندلیوں کے بارے میں وائٹ پیپر پریس کانفرنس میں جاری کروں گا، این اے 124 کے بیلٹ بکسوں سے شیر نہیں، ہاتھ پائوں اور دم بندھی چیخ و پکار کرتی بلیاں نکلیں، کوئی شک نہیں کہ تھر میں سندھ حکومت عوام کو سہولتوں کی فراہمی اور بچوں کی اموات روکنے میں ناکام ہوئی ہے ۔اعتراز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کی بادل نخواستہ حمایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |