پشاور میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم حساس علاقوں میں بذریعہ انجیکشن ویکسی نیشن

مہم کے دوران97 یونین کونسلوں میں 7 لاکھ 51 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا


ویب ڈیسک January 18, 2015
پولیو ویکسی نیشن میں 4ہزار 260 پولیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں فوٹو: فائل

شہر میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کے تحت 97 حساس یونین کونسلوں میں 5سال سے کم عمر کے 7 لاکھ سے زائد بچوں میں قطروں اور انجیکشن کی صورت میں ویکسی نیشن کی گئی۔

خیبر پختونخواحکومت کی جانب سے پشاور میں مہم کے دوران97 یونین کونسلوں میں 7 لاکھ 51 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ حکومت نے شہر کی حساس ترین 55 یونین کونسلوں میں انجیکشن کے ذریعے ویکسی نیشن کے اقدامات بھی کئے تھے۔

پولیو ویکسی نیشن میں 4ہزار 260 پولیو ٹیموں نے حصہ لیا جنہوں نے گھر گھر جاکر بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے اپنے فرائض انجام دیئے پولیو مہم کے لئے 7 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا، اس کے علاوہ دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل چلانے پر بھی پابندی عائد کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں