کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

رواں ماہ اب تک 18 پولیس اہلکار دہشت گردوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

دونوں اہلکار ناظم آباد کی ایک مسجد کی سیکیورٹی پرتعینات تھے فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ناظم آباد میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 میں گول مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ٹارگٹ کلرز2 پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرکے فرار جبکہ دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ایک مسجد کی سیکیورٹی پر تعینات تھے اور فرائض کی انجام دہی کے بعد گھر واپس جارہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات سے اب تک 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ رواں ماہ دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے اہلکاروں کی تعداد18 ہوگئی ہے۔
Load Next Story