پنجاب کے تعلیمی اداروں میں الارم سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ

نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں وضع کردہ سیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے، وزیر اعلیٰ ہنجاب

غیرمعمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات وقت کی ضرورت ہے، شہبازشریف فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے سدباب کے لئے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں الارم سسٹم کی تنصیب کی منظوری دے دی۔


وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت لاہور میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں میں الارم سسٹم شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ موجودہ غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات وقت کی ضرورت ہے، نیشنل ایکشن پلان ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے کا متفقہ لائحہ عمل ہے، دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، انھوں نے کہاکہ نجی و سرکاری اسکولوں ،کالجوں اوریونیورسیٹوں میں وضع کردہ سیکورٹی انتظامات کی موثر مانیٹرنگ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے اور سول ڈیفنس کو فعال اورمتحرک کرنے کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔
Load Next Story