تینوں خانز کے ساتھ کام کئے بغیر بھی بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ ہوں بپاشا باسو

بالی ووڈ خانز کے ساتھ کام کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کامیاب ہو جائیں گے، بالی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک January 18, 2015
عامر خان کی فلم ’لگان‘ ایک تاریخی فلم ثابت ہوئی لیکن گریسی سنگھ کا کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں گئیں، بپاشا۔ فوٹو: فائل

لاہور:

بالی ووڈ کی گلیمرس گرل بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری کے خانز کے ساتھ کام کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کامیاب ہو جائیں گے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں بہت سی اداکارائیں ہیں جنہوں نے بالی ووڈ خانز کے ساتھ کام کیا اور پھر منظر سے غائب ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے 2001 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس وقت عامر خان کی فلم 'لگان' ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم میں گریسی سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، 'لگان' ایک تاریخی فلم ثابت ہوئی لیکن گریسی سنگھ کا کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں گئیں اور میں اب بھی فلم انڈسٹری میں موجود ہوں۔


بالی ووڈ میں بلیک بیوٹی کے نام سے مشہور اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت سی ہارر فلموں میں اداکاری کر چکی ہوں لیکن اب مزاحیہ فلم کرنا چاہتی ہوں کیونکہ عوام نے اب تک میری مزاحیہ اداکاری نہیں دیکھی ہے۔


واضح رہے کہ بپاشا باسو 'راز'، 'جسم'، 'نو انٹری'، 'دھوم ٹو'، 'کارپوریٹ'، 'ریس'، 'بچنا اے حسینو' اور کریئیچر جیسی ہارر موویز میں کام کر چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں