پیٹرول کے بحران پر قوم سے معذرت خواہ ہيں سعد رفیق

حکومت پیٹرول کے بحران پر جلد از جلد قابو پانے کی کوشش کررہی ہے، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک January 18, 2015
حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے، خواجہ سعد رفیق فوٹو: فائل

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ وہ پیٹرول کے بحران پر قوم سے معذرت خواہ ہيں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ 4 ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل کم کی جارہی ہیں تاکہ قوم کو ريليف مل سکے۔ ملک اس وقت احتجاج اور دھرنوں کا متحمل نہيں ہوسکتا، عمران خان مسلسل غلط بيانی کررہےہيں، حکومت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی بات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ وہ اپنے 85 ہزار ووٹ سنبھال کر رکھيں ان کے ايک لاکھ25 ہزار ووٹوں کی فکر نہ کريں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیٹرول کے بحران پر قوم سے معذرت خواہ ہيں، حکومت اس بحران پر جلد از جلد قابو پانے کی کوشش کررہی ہے، اس کے علاوہ اس معاملے کی تحقيقات کا بھی حکم دے ديا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کے نقصان میں کمی اورفائدے میں اضافے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، ریلوے کے پاس ایندھن کا 14 روزہ کا ذخیرہ ہوتا ہے جسے بڑھا کر 30 روز تک لایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں