پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے وزیراعظم نواز شریف

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر پٹرولیم متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ آکر بریفنگ دیں، وزیراعظم

پیٹرول بحران سے حکومت کی بہت سبکی ہوئی ہے، وزیراعظم فوٹو: فائل

KARACHI:
وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ پیٹرول بحران سے حکومت کی سبکی ہوئی ہے، وزراء سميت کوئی بھی اس کا ذمہ دار ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

رائیونڈ جاتی عمرہ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک میں امن امان کی مجموعی صورتحال اور دہشتگردوں کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پنجاب میں جاری پیٹرول بحران اور اس کے جلد از جلد خاتمے کے لئے ہنگامی اقدامات پر بھی غور کیاگیا۔


وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پیٹرول بحران سے حکومت کی سبکی ہوئی ہے۔ پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو متعلقہ اداروں میں رہنے کا کوئی حق نہیں، وزراء سميت کوئی بھی اس بحران کا ذمہ دار ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر پٹرولیم متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ آکر بریفنگ دیں، پیٹرول کی سپلائی بڑھا کر اس کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے اور ایسے اقدامات کئے جائيں جس سے آئندہ ایسی صورت حال پیدا نہ ہو۔

Load Next Story