پیٹرول بحران کے باعث گوجرانوالہ میں بارات گدھا گاڑی پر دلہن لینے پہنچ گئی

گاڑیاں نہیں مل رہیں اور جو دستیاب ہیں وہ کرایہ بہت مانگ رہی ہیں، دلہا منصور


ویب ڈیسک January 18, 2015
گاڑیاں نہیں مل رہیں اور جو دستیاب ہیں وہ کرایہ بہت مانگ رہی ہیں، دلہا منصور۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

LIVERPOOL:

گزشتہ کئی روز سے پنجاب بھر میں جاری پیٹرول بحران سے جہاں عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں وہیں گوجرانوالہ میں ایک بارات گاڑی کے بجائے گدھا گاڑی پر دلہن لینے پہنچ گئی۔


گوجرانوالہ کے قریبی قصبے منڈیالہ تیغہ میں سات گدھا گاڑیوں پر بارات بینڈ باجے کے ساتھ لڑکی لینے چند کلو میٹر دور جیو نامی گاؤں پہنچی۔ بارات میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے جو گدھا گاڑیوں پر سفر کرتے لڑکی لینے شادی ہال تک پہنچے۔ دولہا منصور نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ پیٹرول کی قلت کے باعث کرائے کی گاڑیاں بھی نہیں مل رہیں جب کہ جو گاڑیاں دستیاب ہیں وہ بہت کرایہ مانگ رہی ہیں جس کی وجہ سے مجبوراً گدھا گاڑیوں پر بارات لائے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں پیٹرول بحران شدت اختیار کرگیا ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ عوامی مشکلات کے پیش نظر حکومت نے پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے پر غور شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |