اے بی ڈویلیئرز نے ایک روزہ میچز میں تیز ترین سنچری اور نصف سنچری کا ریکارڈ بناڈالا

اے بی ڈویلئیرزنے ویسٹ انڈیز کے خلاف31 گیندوں پر 11 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے تیزترین سنچری بنائی


ویب ڈیسک January 18, 2015
اے بی ڈویلیئرز نے 16 گیندوں پر نصف سینچری اسکور کرکے سری لنکن بلے باز جے سوریا کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔ فوٹو:فائل

لاہور:

جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے ایک روزہ میچز میں تیز ترین سنچری اور نصف سنچری کا عالمی ریکارڈ بناڈالا۔


ٹرائی اینگولر سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اے بی ڈیویلیئرز نے 31 گیندوں پر11 چھکوں اور8 چوکوں کی مدد سے تیز ترین سنچری اسکور کی اور مجموعی طور پر ڈویلیئرز 44 گیندوں پر 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس میں 16 چھکے اور 9 چوکے شامل ہیں۔ یہی نہیں ڈویلئرز نے 16 گیندوں پر 50 رنز بنا کرسری لنکن بلے باز سینتھ جے سوریا کی نصف سنچری کا ریکارڈ بھی 18 سال بعد توڑ دیا جو انہوں نے 1996 میں پاکستان کے خلاف 17 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر قائم کیا تھا۔


واضح رہے کہ ایک روزہ میچز میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے بلے باز کوری اینڈریسن کے پاس تھا جنہوں نے 36 گیندوں پر سنچری اسکور کی جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بوم بوم آفریدی کے پاس تھا جنہوں نے سری لنکا کے خلاف صرف 37 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں