افغانستان کے وزیر کا نام انٹرپول کی ’’موسٹ وانٹڈ‘‘ فہرست میں شامل

محمد یعقوب حیدری شمالی یورپی ملک ایسٹونیا میں 2003 میں وسیع پیمانے پر ٹیکس چوری کے الزام میں مطلوب ہیں، انٹرپول


ویب ڈیسک January 18, 2015
میرا نام انٹرپول کی فہرست میں سیاسی سازش کے تحت شامل کیا گیا، افغان وزیریعقوب حیدری فوٹو:فائل

افغانستان کے وزیر زراعت محمد یعقوب حیدری کا نام انٹرپول کی ''موسٹ وانٹڈ'' فہرست میں شامل ہونے کے بعد افغان حکومت نے اس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

انٹرپول کی ویب سائٹ کے مطابق محمد یعقوب حیدری شمالی یورپی ملک ایسٹونیا میں 2003 میں وسیع پیمانے پر ٹیکس چوری کے الزام میں مطلوب ہیں جب کہ افغان صدارتی ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت یعقوب حیدری کو کوئی قانونی مسئلہ درپیش ہونے کے معاملے سے لاعلم تھی تاہم اب اس بات کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب یعقوب حیدری کا کہنا تھا کہ ان کا نام انٹرپول کی فہرست میں سیاسی سازش کے تحت شامل کیا گیا کیونکہ جب آپ تجارت اور سیاست کے میدان میں قدم رکھتے ہیں تو آپ کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس ان پر نہیں بلکہ ایسٹونیا میں تجارت کے دوران اس شخص پر واجب الادا ہے جس نے ان کی کمپنی خریدی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں