لوٹ مار کرنیوالی ماں بیٹی کے خلاف 10 مقدمات کے چالان جمع

رشیدہ اور صغراں رقم ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر گھروں میں وارداتیں کرتی تھیں


Arshad Baig January 19, 2015
رضویہ، گلستان جوہر، شارع فیصل سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پولیس نے رقم ڈبل کرنے کا جھانسہ دیکر لوٹ مار کرنیوالی ماں بیٹی کے خلاف 10 سے زائد مقدمات جنھیں اے کلاس قراردیا گیا تھا کے چالان جمع کرا دیے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے 10 سے زائد تھانوں کی حدود میں گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرنے والی رشیدہ اوراس کی بیٹی صغراں بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالتوں میں جمع کردیے جنھیں سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا۔

ضلع غربی کی عدالت کے پبلک پراسیکیوٹر سید شمیم احمد نے عدالت کو بتایا رشیدہ اور صغراں نے 2 ماہ کے دوران کراچی کے 10 سے زائد تھانوں کی حدود میں وارداتیں کیں دونوں خواتین گھروں میں گھس کرخواتین کورقم اور طلائی زیورات ڈبل کرنے کا جھانسہ دیتی اور پھر طلائی زیورات اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہوجاتی تھیں۔

ماں بیٹی نے عارف کے گھر میں داخل ہوکر بتایا کہ وہ ٹیوشن پڑھاتی ہیں جب انھیں منع کیا گیا نوسرباز خواتین نے اہل خانہ کو ان کے رشتے داروں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ وہ منگھوپیر کے علاقے سے آئی ہیں اور دعا کرنا چاہتی ہیں جس کے بعد انھوں نے دھاگا منگوایا اس کے ٹکرے کیے اور شبدے بازی کرتے ہوئے اسے جوڑدیا پھر گھر میں رکھی رقم اور زیورات کو ڈبل کرنے کا جھانسہ دیکر تمام رقم لوٹ لی اور فرار ہوگئیں۔

وکیل سرکار نے انکشاف کیا کہ دونوں کے خلاف رضویہ سوسائٹی، عزیز بھٹی، گلستان جوہر، شارع فیصل، اورنگی ٹاؤں، گزری، مبینہ ٹاؤن، سمیت دیگر تھانوں میں محمد صادق، افتخار احمد، عبدالطیف، محمد سجاد، محمد مجید، جاوید عباس، شیخ تنویر، ہاشم علی و دیگر شہریوں کی مدعیت میں مقدمات درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |