لالہ سدھیر کی 18ویں اور گلوکارہ مہناز کی آج دوسری برسی

مہناز بیگم نےفلم، ٹی وی اورریڈیو پاکستان کےلیے 2000سےزائد گیت،غزلیں اورملی نغموں کےعلاوہ نعتیہ کلام بھی ریکارڈ کروائے۔


Cultural Reporter January 19, 2015
مہناز بیگم نےفلم، ٹی وی اورریڈیو پاکستان کےلیے 2000سےزائد گیت،غزلیں اورملی نغموں کےعلاوہ نعتیہ کلام بھی ریکارڈ کروائے۔ فوٹو: فائل

پاکستان فلم انڈسٹری کے پہلے جنگجو ہیرو لالہ سدھیر کی18ویں برسی اور گلوکارہ مہناز کی دوسری برسی آج منائی جائے گی۔

اداکار لالہ سدھیر جن اصلی نام شاہ زمان خان آفریدی تھا، اس کے والد ایک آزادی پسند خان تھے جنھیں بغاوت کے جرم میں پھانسی دیدی گئی جس پران کا خاندان سرحد سے پنجاب منتقل ہوگیا اور لاہور میں شیراں والا گیٹ کے محلے کو اپنا مسکن بنایا۔ شاہ زمان آفریدی ایک وجہیہ نوجوان کے طور پر احباب میں بطور ہیرو مقبول ہوئے' یہی بات انھیں فلم ''فرض'' میں ہیرو لے آئی ۔ ہدایتکار نرنجن نے راگنی کے مقابل انھیں سدھیر کا نام دیکر پیش کیا۔ سدھیرکی أخری فلم ہدایتکار یوسف اقبال کی ''سن آف ان داتا'' تھی۔

سدھیر 19جنوری 1997ء کو انتقال کرگئے۔ دوسری طرف گلوکارہ مہناز بیگم کی دوسری برسی پر آج قرآن خوانی اورفاتح خوانی کا اہتمام ہے۔ مہناز بیگم نے فلم، ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے لیے 2000سے زائد گیت، غزلیں اورملی نغموں کے علاوہ نعتیہ کلام بھی ریکارڈ کروائے۔ 1958ء کو پیدا ہونے والی مہناز نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنی والدہ کجن بیگم سے حاصل کی تھی۔ انھوں نے 70 کی دہائی میں بطورپلے بیک سنگر کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ مہناز کا انتقال 19جنوری 2013 ء کو ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں