’’بن روئے‘‘ صرف فلم نہیں رومانوی ڈرامہ بھی ہے ہمایوں سعید
فلم ’’ملک‘‘ ملک ریاض کی زندگی پر نہیں بنائی گئی اور نہ کسی اہم شخصیت سے مشابہت رکھتی ہے، ہمایوں سعید
TAXILA:
اداکار وپروڈیوسر ہمایوں سعید کی فلم ''بن روئے'' عیدالفطر پر ریلیز ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ہدایتکار آئیسم حسین ڈرامہ ''ہمسفر'' کے رائٹر فرحت اشتیاق کے ایک ناول ''بن روئے آنسو'' پر ''بن روئے'' کے نام سے فلم بنائی ہے جس میں ہمایوں سعید، مائرہ خان، زیبا بختیار، آرمینا رانا خان، حمزہ علی عباسی اور جاوید شیخ نے اہم کردار نبھائے ہیں۔ اداکار ہمایوں سعید نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ''بن روئے'' صرف فلم نہیں بلکہ ایک رومانس ڈرامہ ہے جس کو پسند کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ فرحت اشتیاق ایک بہترین رائٹر ہیں ان کے پہلے ڈرامہ کو اچھا رسپانس ملا تھا۔ فلم ''ملک'' کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ ''ملک'' ملک ریاض کی زندگی پر نہیں بنائی گئی اور نہ کسی اہم شخصیت سے مشابہت رکھتی ہے۔ یاد رہے فلم ''بن روئے'' پہلے ماہ رواں 9 جنوری کو نمائش کی جانے تھی۔