وزیر اعظم سندھ میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام روکنے کیلئے مارشل لا لگانے کا اعلان کریں الطاف حسین

سندھ میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام روکنے کیلئے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ فوری مستعفی ہوں، قائد ایم کیو ایم


ویب ڈیسک January 19, 2015
اگر سندھ میں مارشل لا نافذ نہیں کیا جاتا تو پھر شہریوں کو اپنی حفاظت کیلئے اسلحہ لائسنس فراہم کیے جائیں، الطاف حسین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں امن وامان کے قیام کے لیے مارشل لا لگانے کا اعلان کریں اور وہ اس سلسلے میں صدر مملکت سے باقاعدہ درخواست کریں کیوں کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کو ہر روز قتل کررہے ہیں اور ملک کو 70 فیصد ریونیو فراہم کرنے والے شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ایک طرف فوج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے تو دوسری جانب دہشت گرد نہتے اور معصوم شہریوں کو قتل کررہے ہیں اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال اسی وقت بہتر ہوسکتی ہے جب وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ فوری مستعفی ہوں اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کے پاس اتنی تعداد نہیں ہے کہ ہر گلے اور محلے میں تعینات کیا جاسکے، ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہر ممکن تعاون کررہے ہیں لیکن کیا رینجرز ہر گلی میں 10,10 اہلکار کھڑے کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنی حفاظت کے لیے ہر گلی اور محلے کی سطح پر کمیٹیاں بنائیں اور راستوں پر حفاظتی بیریئر لگائے جائیں کیونکہ سندھ حکومت امن کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ اگر سندھ میں مارشل لا نافذ نہیں کیا جاتا تو پھر شہریوں کو اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ لائسنس فراہم کیے جائیں، شہر میں ہلاکتوں کے لئے جواب دینے کے لیے کوئی نہیں، ایک طرف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے تو دوسری طرف دہشت گردوں کے ہاتھوں کراچی بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |