دھرنے سے میرے گھر میں بھی تبدیلی آگئی عمران

’’تبدیلی تو آگئی ہے‘ تبدیلی تو میرے گھر میں بھی آگئی ہے‘‘، عمران خان


INP January 19, 2015
’’تبدیلی تو آگئی ہے‘ تبدیلی تو میرے گھر میں بھی آگئی ہے‘‘، عمران خان۔ فوٹو: فائل

KARACHI: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے دھرنے کی وجہ سے نہ صرف ملک بلکہ میرے گھر میں بھی تبدیلی آگئی۔

دھرنا کنونشن سے خطاب کے دوران جب پی ٹی آئی کا تبدیلی والا ترانہ چلایا گیا تو عمران خان نے خوشگوار انداز میں کہا کہ ''تبدیلی تو آگئی ہے' تبدیلی تو میرے گھر میں بھی آگئی ہے''۔ اس پر کنونشن میں موجود کارکنوں نے زوردار نعرے لگاکر عمران خان کو شادی پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے چند روز قبل ہی ریحام خان سے بنی گالہ میں شادی کی۔ مفتی سعید نے عمران اور ریحام خان کا نکاح پڑھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں