پاکستان معاہدہ پورا کرے ورنہ جرمانہ دینا ہوگا ایران

دی گئی ڈیڈ لائن پر پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیرمیں ناکام رہا، ڈی جی ایران گیس کمپنی


INP January 19, 2015
رواں سال بھی منصوبے کے پایہ تکمیل تک پہنچنے کے امکانات نظرنہیں آرہے، حامد رضا عراقی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ایران نے پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر کے حوالے سے پاکستان کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اقدام کرے ورنہ اسے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

گزشتہ روزپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ایران گیس کمپنی (این آئی جی سی) کے ڈائریکٹر جنرل حامدرضا عراقی نے کہاکہ ایران اورپاکستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان کو گیس کی درآمد کے حوالے سے دسمبر 2014 تک اپنے وعدے پورے کرنے تھے لیکن اب ایسا نظر نہیں آتا۔ حامد رضا عراقی نے ان افواہوں کو بھی مسترد کردیا کہ ایران نے منصوبے کی تعمیر میں طویل تاخیر پر پاکستان کو جرمانہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ معاہدے کی شرائط کے مطابق پاکستان کوجرمانہ اداکرنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں