مشتعل فلسطینیوں کی کینیڈین وزیر خارجہ کے قافلے پر انڈوں کی بارش

جان بینرڈ فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی سے ملاقات کے بعد واپس جا رہے تھے کہ شہریوں نے انڈوں کی بارش کر دی


ویب ڈیسک January 19, 2015
فلسطین ایسے کسی بھی سیاسی ایجنڈے کو اپنانے سے باز رہے جو اسرائیل سے ان کی جاری بات چیت پر اثرانداز ہو، کینیڈین وزیر خارجہ۔ فوٹو؛ ڈیلی میل

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت علاقے میں مشتعل شہریوں نے کینیڈا کے وزیر خارجہ جان بیئرڈ کے قافلے پر انڈوں کی بارش کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کینیڈین وزیرخارجہ فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی سے ملاقات کے بعد واپس جا رہے تھے۔ کینیڈین وزیر خارجہ ان دنوں فلسطین کے دورے پر ہیں اور ان کے دورے کے خلاف فلسطین میں نوجوانوں کی سیکڑوں تنظیمیوں جن میں صدر محمود عباس کی الفتاح بھی شامل ہے نے احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

فلسطینی ہم منصب مالکی سے سے ملاقات کے دوران کینیڈین وزیر خارجہ نے فلسطین کو خبردار کیا کہ وہ ایسے کسی بھی سیاسی ایجنڈے کو اپنانے سے باز رہے جو اسرائیل سے ان کی جاری بات چیت پر اثرانداز ہو اور اس سے دنیا کے امن کو خطرات لاحق ہو جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں