شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 6 افراد ہلاک

امریکی جاسوس طیارے نے تحصیل شوال کے گاؤں شاہی خیل میں ایک گھر پر2 میزائل داغے۔


ویب ڈیسک January 19, 2015
امریکی جاسوس طیارے نے تحصیل شوال کے گاؤں شاہی خیل میں ایک گھر پر2 میزائل داغے۔ فوٹو: فائل

تحصیل شوال میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے گاؤں شاہی خیل میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ اور وہاں موجود 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی جاسوس طیاروں کی جانب سے رواں سال کا یہ تیسرا ڈرون حملہ جس میں ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔


واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ہی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں