گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ملک بھر میں وکلا برادری کا احتجاج

ملک بھر میں وکلا ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جبکہ ہائیکورٹس میں اہم مقدمات کی سماعت ججز کے چیمبر میں ہوئی۔


ویب ڈیسک January 19, 2015
وکلا کے احتجاج کے باعث ملک بھر میں ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی، فوٹو: فائل

فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ملک بھر میں وکلا برادری نے احتجاج کرتے ہوئے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا۔

سندھ ہ بار کونسل کی اپیل میں کراچی سمیت صوبے بھر میں وکلا نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا، جس کی وجہ سے ماتحت عدلیہ میں ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی جب کہ سندھ ہائی کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت فاضل ججز کے چیمبر میں ہوئی۔ وفاقی دارالحکومت اور اس کے جڑواں شہر میں وکلا برادری نے توہین آمیز خاکوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ، ڈسٹرکٹ بار، راولپنڈی ہائیکورٹ بار اور سپریم کورٹ بار کے وکلاء نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر عدالتوں کا بائیکاٹ کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، اسلام آباد بار نے مذمتی قرارداد منظورکرتے ہوئے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

گستاکانہ خاکوں کےخلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر صوبے بھرکے وکلا نے لبیک کہا اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، لاہور ہائیکورٹ، سیشن کورٹ، ضلع کچہری، ایوان عدل،ماڈل ٹاون کچہری اور کینٹ کچہری میں وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ لاہور ہائیکورٹ میں صرف اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی گئی۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی وکلا برادری کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں