ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی میں ایک ماہ کی توسیع

ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی میں توسیع ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مجاہد شیر دل نے کی.


ویب ڈیسک January 19, 2015
ذکی الرحمان لکھوی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں نظر بند ہیں۔ فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ملزم کے رہا ہونے کے بعد اس امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا کہ وہ ایسی سرگرمیوں میں دوبارہ ملوث ہو جائے گا جو کہ ملکی قانون کے منافی ہوں۔ اس لئے نقصِ امن کے تحت ملزم کی نظر بندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منسوخی کے خلاف ایف آئی اے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد حکومت نے انہیں اڈیالہ جیل میں ہی نظر بند کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں