پاکستان اپنی سرزمین کسی کو استعمال کرنے نہیں دے گا وزیراعظم
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کو استعمال کرنے نہیں دے گا اور ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
بلوچستان ترقیاتی فورم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے اعتبار سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور خوشی ہے کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں بامعنی ترقی کرتے ہوئے سماجی ترقی میں بھی پیش رفت کی،بلوچستان کو وفاق سے 100 فیصد ترقیاتی فنڈز فراہم کئے جاچکے ہیں جب کہ قومی مالیاتی ایوارڈمیں بلوچستان کافنڈ 5.11 سےبڑھاکر9.9کردیا گیاہے اور وفاق و صوبائی حکومت پرامن بلوچستان کے لئے پرامید ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کےتعاون سےزلزلہ زدگان کیلیےرہائشی منصوبے پرکام کررہی ہے اور حکومت بلوچستان کی ترقی کےلیے تمام وسائل مہیاکرتی رہے گی جب کہ بلوچستان حکومت نےبلدیاتی انتخابات کےساتھ ساتھ زلزلہ زدگان کی بحالی بھی کی جو کہ قابل تحسین اقدام ہے۔