بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے 4 مسلمانوں کو زندہ جلا دیا

انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کے 25 سے زائد گھروں کو بھی نذر آتش کردیا۔


ویب ڈیسک January 19, 2015
پولیس نے13 افراد کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت آنے کے بعد بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی گئی ہے اور تازہ ترین واقعے میں انتہا پسند ہندوؤں نے 4 مسلمانوں کو زندہ جلاتے ہوئے درجنوں گھروں کو آگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم کش فسادات کا یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں پٹنہ شہر کے قریب ایک گاؤں میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی بستی پر حملہ کر دیا اور ان کے 25 سے زائد گھروں کو نذر آتش کر دیا جس کے نتیجے میں 4 مسلمان جل کر شہید ہوگئے۔

ہندو بلوائیوں نے الزام لگایا کہ مسلمانوں نے ایک ہندو نوجوان کو قتل کیا تھا تاہم اس حوالے سے ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ لڑکے کا قتل مسلمانوں نے ہی کیا تھا جب کہ پولیس نے 13 افراد کوگرفتارکرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں