اعتزاز احسن نے این اے 124 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف وائٹ پیپرجاری کردیا

الیکشن کمیشن افسران نے فرضی نتائج بنائے اور107 بیگ ایسے تھے جن کی سیلیں ٹوٹی ہوئی تھیں، رہنما پی پی پی


ویب ڈیسک January 19, 2015
کاؤنٹر فائل کے بارے میں الیکشن کمیشن کے افسران عجیب باتیں کررہے ہیں، اعتزاز احسن۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے اپنی اہلیہ بشریٰ اعتزاز کے حلقے میں مبینہ دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا۔


لاہور میں میڈیا کے سامنے اپنی اہلیہ بشریٰ اعتزاز کے حلقے این اے 124 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حلقے میں الیکشن کمیشن افسران نے فرضی نتائج بنائے جبکہ کاؤنٹر فائل کے بارے میں افسران عجیب باتیں کررہے ہیں اور کہتے ہیں کہ 5 بیگز میں فارم نکلنا سہواً غلطی ہے لیکن 33 بیگ سے فارم نکلنا سہواً غلطی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے حلقے میں 107 بیگ ایسے تھے جن کی سیلیں ٹوٹی ہوئی تھیں جس کے بعد الیکشن کے شفاف ہونے پر شکوک وشبہات جنم لیتے ہیں۔


واضح رہے کہ 11 مئی 2013 کو ہونے والے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 میں مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغر نے ایک لاکھ 19 ہزار 289 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ ان کے مقابلے میں تحریک انصاف کے ولید اقبال 42 ہزار 119 ووٹ لے کر دوسرے اور بشریٰ اعتزاز 7 ہزار 22 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں