پیٹرول کا بحران پیدا کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا وزیراعظم

موجودہ صورتحال ناقابل برداشت ہے اس لئے ہر صورت اس کا ازالہ کیا جائے،وزیراعظم کی حکام کو ہدایت


ویب ڈیسک January 19, 2015
اجلاس میں وزیرخزانہ،وزیرپیٹرولیم،وزیردفاع اوروزیراعلیٰ پنجاب سمت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں. فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قلت کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس لئے انہیں مشکل میں ڈالنے والے کسی ذمہ دار کو معاف نہیں کریں گے۔


وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب بھر میں پیٹرول بحران سے متعلق اجلاس جاری ہے جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراعلی پنجاب شہبازشریف، سیکریٹری پانی و بجلی اور قائم مقام سیکرٹری پیٹرولیم سمیت دیگر حکام شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کو حکام کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں پیٹرول بحران پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال ناقابل برداشت ہے اوراس کا ہرصورت ازالہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی اس بحران کا ذمہ دارنکلا اس کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔