یمن میں باغیوں کا وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

باغیوں نے سرکاری ٹی وی اور صنعا نیوز ایجنسی کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے، وزیر اطلاعات

باغیوں نے سرکاری ٹی وی پر قبضہ کرکے حکومتی بیان نشرکرنے پر پابندی لگادی،وزیراطلاعات۔ فوٹو اے ایف پی

یمن کے دارالحکومت میں باغیوں نے صدارتی محل کے قریب وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ کیا ہے جس میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جب کہ باغیوں نے سرکاری ٹی وی پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔


یمن کے وزیر اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم خالد باہا نے صدارتی محل میں صدر سے ملاقات کی جس میں ہودی ملیشیا کے نمائندے بھی شریک تھے اوراجلاس ختم ہونے کے بعد جب وزیراعظم واپس جارہے تھے تو اچانک ہودی باغیوں کے مسلح افراد نے ان کے قافلے پر فائرنگ کردی جس میں وزیر اعظم تو محفوظ رہے تاہم قافلے میں موجود 2 افراد ہلاک اور دیگر 14 زخمی ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہودی ملیشیا نے سرکاری ٹی وی اور صنعا نیوز ایجنسی کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے جس کے بعد انہوں نے حکومت کے کسی بھی بیان کو نشر کرنے پر پابندی لگادی ہے تاہم صدر کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔
Load Next Story