باجوڑ ایجنسی میں فورسز سے جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک کیپٹن سمیت 3 اہلکار شہید

سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ سرچ آپریشن کے دوران ہوئی جس میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے


ویب ڈیسک January 19, 2015
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مزید دہشت گردوں کے تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں کیپٹن سمیت 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ باجوڑ ایجنسی کے علاقے بانڈہ میں سرچ آپریشن کے دوران ہوئی جہاں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرکے کیپٹن سمیت 3 اہلکاروں کو شہید اور 3 کو زخمی کردیا تاہم سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید دہشت گردوں کے تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں