کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی

ڈبل سواری پر پابندی پولیو ٹیموں پر حملے کے پیش نظر لگائی گئی جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔


ویب ڈیسک January 19, 2015
محکمہ داخلہ نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، فوٹو:فائل

شہر میں 3 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کی سفارش پر کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے، محکمہ داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی سکیورٹی خدشات اور پولیو مہم کے دوران ٹیموں پر ممکنہ حملے کے پیش نظر لگائی گئی ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 3 روز کے لئے ہوگیا ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کو موثر بنانے کے لئے شہر میں ڈبل سواری کی پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی قابل گرفت جرم ہوگا لہٰذا شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس سلسلے میں قانون کی خلاف ورزی سے پرہیز کریں۔

واضح رہے کہ آج بنارس کالونی کے علاقے میں پولیو مہم کے دوران نامعلوم افراد نے پولیوکے قطرے پلانے والی ٹیم پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد پولیس کی جانب سے شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں