پیٹرول بحران پر چند افسر معطل کرکے عوام کی تکلیف کا مداوا نہیں کیا جاسکتا خورشید شاہ
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول انتہائی سستا ہے لیکن یہں ملتا ہی نہیں جو حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، قائد حزب اختلاف
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیٹرول کے بحران پر چند افسر معطل کرکے عوام کی تکلیف کا مداوا نہیں کیا جاسکتا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول انتہائی سستا ہے لیکن ہمارے ملک میں ملتا ہی نہیں جو حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کرتی ہے لیکن اس نے تو پیٹرول بھی ختم کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قلت سے اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے جب کہ عوام بھی شدید تکلیف میں مبتلا ہیں اور چند افسران معطل کرکے ان کی تکلیف کا مداوا نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس بحران سے نمٹنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہے۔