سرکاری وکلا کا بائیکاٹ مس کنڈکٹ ہے چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے یکجہتی کیلیے وفاقی حکومت کے وکلا کے بائیکاٹ کا نوٹس لے لیا


Numainda Express October 04, 2012
جو لاء افسران کام نہیں کرنا چاہتے وہ حکومت کو آگاہ کردیں، چیف جسٹس کی آبزرویشن۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے یکجہتی کے لیے وفاقی حکومت کے سرکاری وکلاء کے عدالتی با ئیکاٹ کا نوٹس لیا ہے اور آبزرویشن دی ہے کہ لاء افسران کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ خلاف ضابطہ ہے۔

گزشتہ رو ز چیف جسٹس نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل دل محمد علیزئی سے استفسار کیا کہ کیا انھیں معلوم ہے کہ لاء افسر کی طرف سے عدالتی با ئیکاٹ مس کنڈکٹ کے زمرے آتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا جو لاء افسران کام نہیں کر نا چا ہتے وہ حکومت کو آگاہ کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں