’’لارجیز‘‘ کا میوزیکل فیشن شو

حمیرا ارشد، احمد بٹ، ماہم رحمان، حرابٹ اور ڈولی نے اپنی صلاحیتوں سے خوب داد سمیٹی

حمیرا ارشد، احمد بٹ، ماہم رحمان، حرابٹ اور ڈولی نے اپنی صلاحیتوں سے خوب داد سمیٹی۔ فوٹو: فائل

شوبز کی چکا چوند ہمیشہ نوجوانوںکو متاثر کرتی ہے۔ خاص طور پر فیشن انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنانے کے خواہشمند توبس اک موقع تلاش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ایسے ہی نوجوانوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے معروف کاروباری شخصیت قاسم وارثی نے ''لارجیز پروڈکشنز'' کے نام سے کچھ عرصہ قبل ایک ادارہ قائم کیا، جس کے ذریعے فیشن شو اور دیگر تفریحی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔



ان پروگراموں میں جہاں معروف گلوکار اور اداکار شریک ہوتے ہیں، وہیں ماڈلزکی بڑی تعداد بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتی دکھائی دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب ملک بھرمیں بسنے والے نوجوان جوفلم، ٹی وی اورفیشن انڈسٹری میں نام بنانا چاہتے ہیں، اب اس ادارے کے منعقدہ پروگراموں سے اپنا کیرئیر شروع کررہے ہیں۔



حال ہی میں ''لارجیز پروڈکشنز'' کے بینرتلے مقامی ہوٹل میں رنگا رنگ میوزیکل فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جہاں بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ حمیرا ارشد، ابرارالحق، ماہم رحمان، اسد کشوراور احمد بٹ نے پرفارم کیا، وہیں نوجوان ماڈلزحرابٹ، جاسمین کیانی، حنا خان، حیاء، حنا مقدس، جینا ملک، آمنہ، اسد، حسن، علی ظفر اور مزمل سمیت دیگر نے ریمپ پرکیٹ واک کرتے ہوئے خوب داد سمیٹی۔ حمیرا ارشد کے گیتوں پرمنچلے جھومتے رہے، جبکہ احمد بٹ اور ماہم رحمان نے بھی یادگار پرفارمنس دی۔




اس شو میں ایک طرف نوجوان ماڈلز کو فیشن انڈسٹری پر برسوں تک راج کرنے والے سُپرماڈل اوراداکار احمد بٹ کے ہمراہ ریمپ پرواک کرنے کا موقع ملا تو دوسری جانب نوجوان پاپ سنگرز نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ شرکاء نے جہاں ماڈلز کی کیٹ واک کو پسند کیا، وہیں ان کے میک اپ ، ہیئرسٹائل، جیولری اور ملبوسات کو بھی بہت سراہا۔ 'واضح رہے کہ شو کی میزبانی اور میک اپ کے فرائض ڈولی نے انجام دیئے تھے'۔



اس موقع پر''ایکسپریس''سے گفتگو کرتے ہوئے ''لارجیز پروڈکشنز'' کے سی ای اوقاسم وارثی اور ڈائریکٹرحرا بٹ نے بتایا کہ ہماری ٹیم باصلاحیت نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ اس ادارے کے قائم کرنے کا مقصد صرف اور صرف نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم دینا ہے جس کے ذریعے وہ فیشن اورایکٹنگ کے شعبوں میں آگے بڑھ سکیں۔



ہم نے گزشتہ دوبرسوں کے دوران بہت سے پروگراموں کا انعقاد کیا اوراس دوران بہت سی غلطیاں بھی ہوئیں، لیکن اب اس میں بہتری آرہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب ملک بھرسے نوجوان ٹیلنٹ ہمارے ادارے کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا چاہتا ہے بلکہ سینئر فنکار، گلوکاراورماڈلز بھی ہماری اس کاوش میں ہمارے ساتھ ہیں۔ ہمیں اس سلسلہ میں بہت سی مشکلات کا سامنا بھی ہے لیکن اس کے باوجود ہم نوجوانوں کو بہترین پلیٹ فارم دینے کیلئے اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Load Next Story