آنکھیں بند کرکے سوچنے سے گزرے واقعات صحیح طورپر ذ ہن میں آسکتے ہیں تحقیق
یہ طریقہ کار گواہوں کیلئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے وہ واقعے کے مناظر کو ذہن میں دوبارہ دہراسکتے ہیں،تحقیق
ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آنکھیں بند کرکے سوچنے سے گزرے واقعات صحیح طور پر ذہن میں آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
لندن میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزرے ہوئے واقعات کو یاد کرتے وقت آنکھیں بند کرکے سوچنے سے واقعات کے درستگی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور ان واقعات کی درست مناظر ذہن میں آتے ہیں۔ اس بات کو ثابت کرنے کے لئے تحقیق کاروں نے چند افراد کا انتخاب کیا اور انہیں فلم کے کچھ مناظر دکھائے جس کے بعد ان تمام افراد سے اس حوالے سے چند سوالات کئے گئے جس میں سے صرف ان افراد نے صحیح جواب دیا جنہوں نے آنکھیں بند کرکے فلم کے مناظر کے بارے میں سوچا جب کہ جن افراد نے اپنی انکھیں بند کئے بغیر جواب دیا ان میں سے زیادہ تر صحیح جواب نہ دے پائے ۔
تحقیق کاروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ طریقہ کار خاص طور پر گواہوں کے لئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے وہ جائےحادثہ پر پیش آنے والے تمام مناظر کو ذہن میں دوبارہ دہراسکتے ہیں۔