پیٹرول پمپ پر پیٹرول ملے یا نہ ملے ’’پیزا‘‘ ضرور مل جائے گا

پیزا ڈیلیوری سروس نے پیٹرول کی تلاش میں سرگرداں افراد کو وہیں پیزا ڈیلیوری کی سروس دینے کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک January 19, 2015
پیٹرول پمپس پر لمبی قطاروں میں کھڑے افراد پیزے کا آرڈر وہیں سے دے رہے ہیں، مالک پیزا کمپنی فوٹو: فیس بک

MIRPUR (AJK): پنجاب کے مختلف شہروں میں شہریوں کو گزشتہ کئی روز سے پیٹرول کی قلت کا سامنا ہے اور اس کے لئے لوگوں کو گھنٹوں قطار میں انتظار کرنا پڑتا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیزا کمپنی نے ایک ایسی سروس شروع کی ہے جس سے قطاروں میں کھڑے افراد وہیں من پسند پیزا حاصل کرسکیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستانی پیزا ڈیلیوری سروس نے لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ان افراد کے لئے جو پیٹرول کی تلاش میں سرگرداں ہیں اور قطاروں میں کھڑے ہیں انہیں وہیں پیزا ڈیلیوری کی سروس دینے کا اعلان کیا ہے۔ پیزا کمپنی کو اس طرح پیزا ڈیلیور کرنے کا خیال اس وقت آیا جب ایک صارف نے فون کیا کہ انہیں پیزا کی ڈیلیوری چاہئے، جب ان سے پتا پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ بلیو ایریا کے پیٹرول اسٹیشن کے باہرقطار میں لگی گاڑی جس کا نمبر فلاں ہے۔

پیزا سروس کے مالک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ چونکہ ہمارا بزنس کا ماڈل ڈیلیوری کی بنیاد پر ہے اور پاکستان میں بحران تو آئے دن آتے رہتے اس لئے ہم نے سوچا کہ ہم اس منفی صورتحال میں سے مثبت پہلو کیسے نکال سکتے ہیں،ہم نے اندازہ لگایا کہ لوگ پیٹرول حاصل کرنے کے لئے گھنٹوں قطاروں میں کھڑے انتظار کر رہے ہیں تو کیوں نہ انہیں وہیں پیزا ڈیلیوری دی جائے۔انہوں نے بتایا کہ یہ سروس شروع کرنے کے بعد ہمیں جعلی آرڈر دینے کے لئے بھی فون کئے گئے اور جب ڈیلیوری والا پہنچا تو کوئی ویسی گاڑی نہیں تھی مگر وہاں موجود دوسرے لوگوں نے ہاتھوں ہاتھ پیزا لے لیا اور ہمیں مزید آرڈر بھی ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں