داعش پاکستان اور افغانستان میں بھرتیاں کررہی ہے امریکی کمانڈر

داعش کے لئےافغانستان میں اپنا پیغام عام کرنا مشکل ہے لہذا وہ اس کے لئے کسی قریبی جگہ کا استعمال کرسکتی ہے، جان کیم بیل


ویب ڈیسک January 19, 2015
کچھ لوگ ایسے ہیں جو طالبان سے مطمئن نہیں اس لئے وہ داعش میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں، جان کیم بیل

افغانستان میں متعین امریکی کمانڈر جنرل جان کیم بیل کا کہنا ہے کہ جنگجو تنظیم داعش اب پاکستان اور افغانستان سے تنظیم میں بھرتیاں کررہی ہے۔

افغانستان میں متعین امریکی کمانڈر جنرل جان کیم بیل نے امریکی اخبار کو چند روز قبل دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ اس بات کی اطلاعا ت ہیں کہ جنگجو تنظیم داعش اب پاکستان اور افغانستان میں بھرتیاں کررہی ہیں تاہم داعش کے لئے یہ نہاہت مشکل ہے کہ وہ افغانستان میں اپنے پیغام کو عام کرسکے لیکن وہ اپنا اثرورسوخ بڑھانے کے لئے کسی قریبی جگہ کا استعمال کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے نظریات اور فلسفہ داعش سے با لکل مختلف ہے اور وہ ملا عمر کے ساتھ ہیں لیکن یہاں یقینی طور پر کچھ لوگ ایسے ہیں جو طالبان سے مطمئن نہیں اور ان کی ملا عمر سے کافی عرصے سے ملاقات بھی نہیں ہوئی لہذا وہ کسی اور طرف جانا چاہتے ہیں جس کے لئے وہ داعش میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں