پولیو کے خاتمے کیلیے ایمرجنسی آپریشن سینٹر فعال کردیا گیا
مرکز میں وزیر صحت کی زیرصدارت پولیو مہمات کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا
KARACHI:
محکمہ صحت نے سندھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔
سینٹر کا مقصد پولیوکے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور اداروں کے مابین باہمی رابطے، مشترکہ حکمت عملی اور منصوبہ بندی وضع کرنے کی کوششیں کرنا ہے، جمعرات کو آئی آئی ڈپو میں مرکز کا افتتاح صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈھر نے کیا۔
اس موقع پر اسپیشل سیکریٹری پبلک ہیلتھ ڈاکٹر خالد شیخ، بریگیڈیئر خادم جتوئی، بریگیڈیئر یوسف، وزیر اعلیٰ سندھ پولیو مانیٹرنگ سیل کے ڈاکٹر احمد علی شیخ، شہناز وزیرعلی، ڈاکٹرعذرا پیچوہو، ڈائریکٹر صحت کراچی ڈاکٹر ظفراعجاز، صوبائی ٹیکہ جات پروگرام کی ڈپٹی منیجر ڈاکٹر در نازجمال سمیت عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، محکمہ صحت اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈھر کی زیر صدارت ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں پولیو مہمات کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے شکوہ کیا کہ پولیس کی جانب سے حساس یونین کونسلوں میں 700 ریزرو پولیس اہلکارفراہم کرنے تھے لیکن وہ اب تک نہیں مل سکے جس سے پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے، آئندہ 6 ماہ کی انسداد پولیو مہمات کے لیے 3 ہزار پولیس اہلکاروں کی ضرورت ہے اور حساس یونین کونسلوں میں تحفظ کے لیے 700 پولیس اہلکار چاہئیں۔
اس موقع پر وزیر صحت نے یقین دلایا کہ انسداد پولیو مہمات کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار جلد فراہم کیے جائیں گے، ڈاکٹر درناز جمال نے بتایا کہ ایمرجنسی آپریشن سینٹرکا مقصد ایک انسداد پولیو کے لیے کام کرنے والے ادروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا ہے جہاں جائزہ اجلاس منعقد اور مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔