سیمی فائنل اچھی فیلڈنگ کرنے والی ٹیم ہی جیتے گی اقبال قاسم

کپتانی کا کردار بھی اہم ہو گا، پاکستان اور سری لنکا ہم پلہ سائیڈز ہیں، چیف سلیکٹر

کپتانی کا کردار بھی اہم ہو گا، پاکستان اور سری لنکا ہم پلہ سائیڈز ہیں، چیف سلیکٹر فوٹو : فائل

چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سیمی فائنل میں جس ٹیم کی کپتانی اور فیلڈنگ اچھی رہی وہ کامیابی حاصل کرے گی۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کی ہم پلہ ہیں۔


نمائندہ''ایکسپریس'' کو خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ سری لنکا کو ہوم گرائونڈ اورکرائوڈ کا ایڈوانٹیج حاصل جبکہ پاکستان کا مثبت پوائنٹ آسٹریلیا وجنوبی افریقہ کو شکست دینے سے حاصل شدہ اعتماد ہے، ٹیم نے اپنے میچز دبائو میں رہ کر جیتے اور اس سے کھلاڑی مضبوط اعصاب کے مالک بن گئے،کینگروز کو باآسانی شکست دینے سے ٹیم کا مورال بھی بلند ہوگیا۔انھوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں پہنچنے پر ٹیم مبارکباد کی مستحق اور اب آگے کی منصوبہ بندی کرنا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف فتح میں اسپنرز خصوصاً رضا حسن نے اہم کردار ادا کیا جبکہ بیٹنگ میں ناصر جمشید اور کامران اکمل کی کارکردگی زبردست رہی، سری لنکن ٹیم سلو بولنگ کھیلنے کی ماہراور خاص طور پر سنگاکارااچھی بیٹنگ کرتے ہیں، اسی طرح میزبان ٹیم کی فیلڈنگ بھی اچھی ہے، پاکستان کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں مضبوط ہیں، کپتان محمد حفیظ، ناصر جمشید، کامران اکمل اورعمر اکمل اچھی فارم میں ہیں، بولنگ میں سعید اجمل، محمد حفیظ اور رضا حسن اچھا پرفارم کررہے ہیں، ایسے میں میرا خیال ہے کہ جس ٹیم کی کپتان اچھی اور فیلڈنگ مضبوط رہی وہ جیتے گی۔
Load Next Story