کوٹ ادو کے قریب اسکول وین اور مسافر بس میں تصادم سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

زندگی کی بازی ہارنے والوں میں ایک خاتون استاد اور وین کا بدقسمت ڈرائیور بھی شامل ہے۔

جاں بحق اورزخمی بچوں کی عمریں5 سے10سال کے درمیان ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور:
کوٹ ادو کے قریب اسکول وین اور مسافر بس میں تصادم سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹ ادو سے ملتان جانے والی مسافر بس اور مخالف سمت سے آنے والی اسکول وین میں تصادم ہوگیا ، حادثے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ زندگی کی بازی ہارنے والوں میں ایک خاتون استاد اور وین کا بدقسمت ڈرائیور بھی شامل ہے۔ جاں بحق اورزخمی بچوں کی عمریں5 سے10سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد سے لگتا ہے کہ حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا تاہم تحقیقات کے بعد ہی حتمی وجہ کے بارے کہاجاسکتا ہے۔
Load Next Story