عمران نذیر کی جگہ اسد شفیق کو موقع دینا چاہیے عبدالقادر

سلو بولرزکوعمدہ کارکردگی برقرار رکھنا ہوگی، سابق اسپنر

سلو بولرزکوعمدہ کارکردگی برقراررکھناہوگی، سابق اسپنر فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سنسنی خیز سیمی فائنل کی امید ظاہر کی ہے۔


سابق چیف سلیکٹرعبدالقادر کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس کو مربوط حکمت عملی کے تحت کھیلنا اور عمران نذیر کی جگہ اسد شفیق کو موقع دینا چاہیے،آسٹریلیا کے خلاف عبدالرزاق کو کھلانے کا فیصلہ مفید رہا انھیں سری لنکا کیخلاف بھی میدان میں اتارنا چاہیے،عبدالقادر نے کہا کہ میزبان کو ہوم گرائونڈ اورکرائوڈ کا ایڈوانٹیج حاصل لہذا پاکستان کو مکمل تیاری کے ساتھ میچ میں حصہ لینا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں اسپنرز کا کردار شاندار رہا اور اب سیمی فائنل میں بھی انھیں اپنی عمدہ کارکردگی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ سابق ٹیسٹ بیٹسمین اعجاز احمد نے کہا کہ میچ میں ٹاس کا کردار اہم ہو گا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف سائیڈ کو160سے 170 رنز کا ٹارگٹ دینا بہترین رہے گا، پاکستانی ٹیم کی اصل طاقت اسپن بولنگ ہے،رضا حسن نے اب تک شاندار بولنگ کی،میں امید کرتا ہوں کہ وہ شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
Load Next Story