افتخار محمد چوہدری کا عمران خان کےخلاف 20 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ
عمران خان نے اپنی تقاریر اور بیانات میں مجھ پر بےبنیاد اورجھوٹےالزامات عائد کئے، سابق چیف جسٹس کا موقف
سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ افتخار محمد چوہدری نےعمران خان کےخلاف 20 ارب روپے ہرجانے کاا دعویٰ دائرکردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ افتخار محمد چوہدری کی جانب سے ان کے وکلا نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ اپنی درخواست میں سابق چیف جسٹس نے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ان پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں، عمران خان کے وکیل حامد خان تسلیم کرچکے ہیں کہ کچھ باتیں عمران خان جذبات یا مایوسی کے عالم میں کہہ گئے ہیں تاہم اس کے بعد سے عمران خان نے الزامات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو سراسر غلط ہے۔ ان کی ساکھ مجروح کرنے پر عمران خان سے 20ارب روپے بطور ہرجانہ دلوائے جائیں۔
واضح رہے کہ عمران خان سابق چیف جسٹس پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہیں، جس پر افتخار محمد چوہدری نے غیر مشروط معافی مانگنے کے لئے قانونی نوٹس بھی بھجوایا تھا، جس پر ان کے وکیل حامد خان نے جواب بھی داخل کرایا گیا تھا بعد میں انہوں نے ہتک عزت پر اپنا جواب واپس لے لیا تھا۔