پیٹرسن اور انگلش کرکٹ بورڈ میں معاملات طے پاگئے

اسٹار بیٹسمین نے متنازع پیغامات پر ایک بار پھر معافی مانگ لی، 4 ماہ کا معاہدہ ہو گیا


Sports Desk October 04, 2012
اسٹار بیٹسمین نے متنازع پیغامات پر ایک بار پھر معافی مانگ لی، 4 ماہ کا معاہدہ ہو گیا. فوٹو : اے ایف پی

کیون پیٹرسن اور انگلش کرکٹ بورڈ میں معاملات طے پاگئے، ابتدائی طور پر اسٹار بیٹسمین سے 4 ماہ کا معاہدہ کیاگیا۔

جس کے بعد وہ ٹیم کی جرسی دوبارہ زیب تن کرسکیں گے، غالب امکان ہے کہ انھیں رواں برس بھارت کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم میں شامل کرلیا جائے گا لیکن ابھی اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، بیٹسمین نے ای سی بی کو 2015تک تمام فارمیٹس کیلیے دستیابی ظاہر کردی ہے، معاہدے کا اعلان گذشتہ روز کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران کیاگیا، اس موقع پر ای سی بی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جنوبی افریقی ٹیم کو دورئہ انگلینڈ کے موقع پر کپتان اسٹروس کے بارے میں متنازع پیغامات بھیجنے پر کیون پیٹرسن معذرت کرچکے ہیں۔

وہ اس تنازع سے پریشان ہونے والے شائقین سے بھی معذرت خواہ ہیں،بیٹسمین کی جانب سے ضروری یقین دہانی کے بعد یہ معاملہ اب ختم ہوگیا،اس موقع پر پیٹرسن نے بھی پہلے سے تحریر کیا ہوا بیان پڑھا، جس میں انھوں نے ایک مرتبہ پھر موبائل پیغامات بھیجے جانے کے معاملے پر اپنے ساتھی کھلاڑیوں ، انگلش سپورٹرز اور ای سی بی سے معذرت طلب کی،انھوں نے کہاکہ صورتحال بڑی خوفناک بن گئی تھی لیکن اب آگے بڑھنے کا وقت آگیااور میں جتنا جلد ممکن ہوگا دوبارہ انگلینڈ کی نمائندگی کرنا چاہوں گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں نے 2015 تک کھیل کے تمام فارمیٹس کیلیے انگلینڈ کو اپنی دستیابی کا یقین دلایا ہے، میں ای سی بی کی جانب سے اپنی ٹیم میں شمولیت کے لیے پیش کیے جانے والے پروگرام سے پوری طرح متفق ہوں، میں چاہتا ہوں کہ مستقبل میں میرا بیٹا بھی انگلینڈ کی نمائندگی کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں